پاکستان میں رقم کی ادائی کے بڑے پلیٹ فارم ون لنک کی مختلف بینکوں سے کنیکٹویٹی میں خلل کے باعث صارفین کو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
صارفین نے شکایت کی ہےکہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور رقم کی آن لائن ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب حکام ون لنک کا کہنا ہے کہ کچھ بینکوں سےکنکٹیوٹی متاثر ہے، مسئلہ حل کر رہے ہیں۔
صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے کنکٹویٹی کا یہ مسئلہ در اصل حکومت کی جانب سے کچھ عرصے سے انٹرنیٹ سروس کے ساتھ کی جانے والی چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
ایک بینک صارف اور آئی ٹی کے شعبے سے منسلک عمران امین کا بھی یہی کہنا ہے کہ حکومت جس راز داری سے انٹرنیٹ اصلاحات میں مصروف ہے، بینکوں کا یہ مسئلہ اس سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
عمران امین نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس عوامی خدشے کی تائید کی کہ اس معاملے کا کہیں نہ کہیں حکومت کی جانب سے فائر وال لگانے کے عمل سے تعلق ہوسکتا ہے۔
انہوں نے استدلال کیا کہ آئی ٹی ماہرین پہلے ہی اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ اے ٹی ایمز اور بینکنگ سسٹم پر حکومتی اقدامات کا منفی اثر پڑسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








