پاکستانی طلبہ نے وطن کا نام روشن کردیا، بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے طلبہ نے آئی ای ای ای روبوٹک کمپیٹیشن میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تین طلبہ مرزا اریب بیگ، سیّدہ فاخرہ اور زرش ماجد شیخ نے مل کر ایک پراجیکٹ بنایا جسے روبوٹک گاسپر انٹیگریٹڈ وتھ ہیپٹک فیڈ بیک مکینزم کے نام سے موسم کیا گیا ہے جو سرجری میں ڈاکٹرز کی معاونت کرسکتا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے بازوؤں کے ساتھ ساتھ آگے روبوٹک گراسپر لگایا گیا ہے اور ایک ہینڈ وئیر ڈیوائس بھی ساتھ منسلک کی گئی ہے جو سرجری سے متعلقہ آپریشن میں معانت کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

تینوں طلبہ نے مشترکہ طور پر یہ پراجیکٹ جاپان میں منعقدہ آئی ای ای ریجن 10 روبوٹکس کمپیٹیشن میں پیش کیا جہاں ان کی مدح سرائی ہوئی اور بھارت کی 4ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 10 ممالک کے طلبہ نے اپنے پراجیکٹس مقابلے کیلئے بھیجے تھے۔
دوسری جانب پاکستان میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے طلبہ کی جانب سے پراجیکٹس بھیجے گئے تاہم کراچی کی سلیم حبیب یونیورسٹی کے تینوں طلبہ کے مشترکہ پراجیکٹ کو مقابلے کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ پراجیکٹ نے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








