اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سینئر سیاستدان اور پی ٹی آئی کے ہمنوا محمود اچکزئی گریبان پھاڑنے پر غصے میں آگئے، خطاب کے دوران شدید ناراضگی کا اظہار کردیا۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ جانوروں کا ریوڑ انقلاب نہیں لاسکتا۔ اپنے آپکو انقلابی کہنا چھوڑ دو۔یہ جیب تراش ہیں گالم گلوچ والے، بزرگوں کے منہ پر تھوکنے والے اور گریبان پھاڑنے والے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونیوالے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، کارکنوں لیڈران کو دھکے دیتے نظر آئے جبکہ جلسے میں موجود لوگوں کی جیبیں بھی کٹ گئیں۔
اسلام جلسے میں محمود خان اچکزئی گریبان پھاڑنے پر غصے میں آگئے
????یہ جانوروں کا ریوڑ انقلاب نہیں لاسکتا۔ اپنے آپکو انقلابی کہنا چھوڑ دو۔یہ جیب تراش ہیں گالم گلوچ والے، بزرگوں کے منہ پر تھوکنے والے اور گریبان پھاڑنے والے ہیں???? نچن آلیاں دے پُتر آزادی دی جنگ نئی لڑ سکدے۔محمود خان pic.twitter.com/WQUVbCCjto
— Adv Madiha Shah (@MadihaShahAdv) September 8, 2024
پی ٹی آئی کارکنوں کی بدنظمی کی وجہ سے کچھ لوگوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے جس پر محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب کے دوران شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جیب تراش ہیں گالم گلوچ والے، بزرگوں کے منہ پر تھوکنے والے اور گریبان پھاڑنے والے ہیں۔یہ جانوروں کا ریوڑ انقلاب نہیں لاسکتا۔ اپنے آپکو انقلابی کہنا چھوڑ دو۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ جب اسٹیج پر چڑھتے ہیں تو لوگوں کے کپڑے پھٹ جاتے ہیں، جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسے مجمع سے انقلاب نہیں آسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ذریعے عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دنیا میں جتنے انقلابات ہوئے انہیں اتنی بڑی عوامی حمایت حاصل نہیں تھی جتنی آپ کو حاصل ہے۔ پھر کیوں انقلاب نہیں ہورہا؟ انقلاب کیلئے بنیادی شرط تنظیم ہے۔ یہاں تنظیم کی کمی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








