یہ جیب کترے انقلاب نہیں لاسکتے کیونکہ، محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنوں کو جانوروں کا ریورڑ کیوں کہا؟ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Mahmood Achakzai asks PTI to postpone Civil Disobedience Movement

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سینئر سیاستدان اور پی ٹی آئی کے ہمنوا محمود اچکزئی گریبان پھاڑنے پر غصے میں آگئے، خطاب کے دوران شدید ناراضگی کا اظہار کردیا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ جانوروں کا ریوڑ انقلاب نہیں لاسکتا۔ اپنے آپکو انقلابی کہنا چھوڑ دو۔یہ جیب تراش ہیں گالم گلوچ والے، بزرگوں کے منہ پر تھوکنے والے اور گریبان پھاڑنے والے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونیوالے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، کارکنوں لیڈران کو دھکے دیتے نظر آئے جبکہ جلسے میں موجود لوگوں کی جیبیں بھی کٹ گئیں۔

 

پی ٹی آئی کارکنوں کی بدنظمی کی وجہ سے کچھ لوگوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے جس پر محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب کے دوران شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جیب تراش ہیں گالم گلوچ والے، بزرگوں کے منہ پر تھوکنے والے اور گریبان پھاڑنے والے ہیں۔یہ جانوروں کا ریوڑ انقلاب نہیں لاسکتا۔ اپنے آپکو انقلابی کہنا چھوڑ دو۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ جب اسٹیج پر چڑھتے ہیں تو لوگوں کے کپڑے پھٹ جاتے ہیں، جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسے مجمع سے انقلاب نہیں آسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ذریعے عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دنیا میں جتنے انقلابات ہوئے انہیں اتنی بڑی عوامی حمایت حاصل نہیں تھی جتنی آپ کو حاصل ہے۔ پھر کیوں انقلاب نہیں ہورہا؟ انقلاب کیلئے بنیادی شرط تنظیم ہے۔ یہاں تنظیم کی کمی ہے۔

Related Posts