ملواکی: امریکی ریاست وسکونسن میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز کی لانچنگ کیلئے تقریب آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز آج متعارف کرائے جائیں گے، تقریب امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں ہوگی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایپل کے آئی فون 16سیریز کے ماڈلزآئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16پرومیکس متعارف کرائے جائیں گے۔
تقریب میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اعلیٰ عہدیداران اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز جنریٹو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ایپل انٹیلی جنس پر مبنی ہیں۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ماڈلز کی قیمتوں کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سیریز کے انٹری ماڈل آئی فون 16 کی قیمت کا آغاز 799ڈالرز سے ہوگا جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت کا 899 ڈالرز سے ہوگا۔
ماضی میں لانچ کیے گئے آئی فون 15 اور 15 پلس کی قیمتیں بھی یہی رہیں تاہم آئی فون 16 پرو کی قیمت گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 1ہزار99ڈالرز سے شروع ہوسکتی ہے۔
آج لانچ کیے جانے والے آئی فون 16 کے ماڈلز 20 ستمبر سے صارفین کے استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے۔ اینڈرائیڈ صارفین سمیت دیگر موبائل فون صارفین تقریب کے انعقاد کو اپنی آئی فون پر منتقلی کے حوالے سے اہم موقعے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








