وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے دو ہفتوں میں خود عمران خان کو رہائی کروانے کے اعلان پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انہیں جوابی چیلنج دیدیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پختونخوا کے عوام نے طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، عمران خان جیل میں بیٹھ کر بھی جیت چکا ہے، قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے، این او سی ہو نہ ہو اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکلا نے بتایا کہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیچھے ہٹے تو نہ دوبارہ ایسا موقع ملے گا۔
علی امین گنڈا پور کے چیلنج کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے انہیں رنگ باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ دو ہفتوں میں عمران خان کو چھڑوانے کے بیان پر قائم رہنا اور اب اپنے دعوے کو پورا کرکے دکھانا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








