ان کی تو ڈیل ہوگئی تھی لیکن، جانتے ہیں نتاشا کی ضمانت کیوں مسترد ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کارساز حادثہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: کارساز حادثہ کیس نیا رخ اختیار کرگیا، عدالت نے خوفناک حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشا دانش کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کیس میں درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزمہ کی طرف سے منشیات کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سٹی کورٹ نے درخواست کی سماعت کے بعد ملزمہ نتاشا کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔ ملزمہ کے خلاف پولیس نے امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ آئس کے نشے میں ٹکر مار کر مہلک حادثے کی وجہ بنی۔

واضح رہے کہ کارساز حادثہ کیس میں دیت قانون کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین اور ملزمہ کے مابین معاہدہ طے ہوگیا ہے۔ عدالت نے جمعہ کے روز 1 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزمہ نتاشا کی ضمانت بھی منظور کرلی تھی لیکن رہائی نہ ہوسکی۔

آج سے 3 روز قبل منشیات ایکٹ کے مقدمے میں عدالت نے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جبکہ عدالت نے ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر وکلاء کے دلائل کی تکمیل پر سماعت ملتوی کردی تھی۔ عدالت نے ضمانت کا فیصلہ لواحقین سے معاہدے کے بعد سنایا۔

اس سے قبل ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ نتاشا کے اہلِ خانہ نے حادثے میں جاں بحق آمنہ کے اہلِ خانہ کو ساڑھے 5کروڑ سے زائد کی رقم دیت کے طور پر ادا کی ہے جس کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ آمنہ کے کسی رشتہ دار کو ملازمت دینے کا وعدہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے حوالے سے دی گئی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں زخمی افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کو رقم کی ادائیگی الگ کی گئی ہے۔ فریقین کے مابین دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کے مطابق ہوا تھا۔

Related Posts