عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر سوال، حمائمہ ملک کا دلچسپ جواب وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران ہاشمی
(فوٹو: پرو پاکستانی)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی ووڈ فلم ہیرو عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر ایک سوال کا دلچسپ جواب دیا ہے جو وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران ہاشمی کے ہمراہ راجہ نٹورلال سمیت دیگر فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ حمائمہ ملک سے بھارتی صحافی شہریار فریدون نے ان کے بھائی فیروز خان کے ہمراہ آن لائن انٹرویو کیا اور مختلف سوالات کیے۔

انٹرویو کے دوران بھارتی صحافی نے پوچھا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آگئے تو حمائمہ ملک کیا کریں گی؟ کیا ائیر پورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ ہوں یا تمام خواتین کو گھر پر رہنے کا کہہ دیں گی؟

اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ میں تمام لڑکیوں کو بتاؤں گی کہ عمران ہاشمی آرہے ہیں، آپ ائیرپورٹ پر پہنچیں تو بھارتی اداکار توجہ حاصل کرکے خوشی محسوس کریں گے۔ برقعہ پہنا کر ائیرپورٹ سے لانے کے آپشن پر بھی غور ہوسکتا ہے۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ برقعہ پہنا کر لانا عمران ہاشمی کو پسند آئے گا لیکن انہیں اپنی مقبولیت بہت پسند ہے اور اچھا لگتا ہے جب لوگ ان کے گرد جمع ہوجائیں۔ اگر کبھی عمران ہاشمی پوڈ کاسٹ میں میرے ساتھ آئے تو پوچھوں گی کہ اپنے آپ میں کیوں رہتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ہے۔ خیال رہے کہ حمائمہ ملک بھارت کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں جن میں 2015 کی دیکھ مگر پیار سے اور 2022 کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں۔

Related Posts