ایمازون پرائم پردوسری جنگ عظیم کی تلخ تاریخ، سچی کہانی پر مبنی فلم کا ٹریلر دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سچی کہانی
(فوٹو: آن لائن)

ایمازون پرائم پر دوسری جنگِ عظیم کی تلخ تاریخ اور سچی کہانی پر مبنی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل نے عسکری حکام کے ساتھ مل کر ایسا کھیل کھیلا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل نے ہٹلر کی جرمن یو بوٹس کے بیڑے کو بے دست و پا کرنے کیلئے عسکری حکام کے ایک گروہ کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ بنایا ۔ یہ ٹاپ سیکریٹ لڑائی نازی دشمنوں کے خلاف برطانوی فوج کا وہ ہتھیار بنی جس نے جنگ کا نقشہ بدل دیا۔

ایمازون پرائم ویڈیو پر ہالی ووڈ فلم دی منسٹری آف اَن جنٹلمینلی وارفیئر کے ٹریلر کو ریلیز کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فلم 19ستمبنر کو ایمازون پرائم پر نشر کی جائے گی۔ جنگ عظیم دوم کے منصوبے میں غیر روایتی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کی صفوں میں تباہی پھیلائی گئی۔

خیال رہے کہ یہی فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں 19 اپریل کو پہلے ہی ریلیز ہوچکی ہے اور او ٹی ٹی کیلئے فلم کی ریلیز 19 ستمبر کو ہونی ہے۔ فلم کی دلچسپ کہانی کو فلم بینوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔ یوٹیوب پر اس فلم کے 7ماہ قبل ریلیز کیے گئے ٹریلر کو 1کروڑ 90لاکھ افراد نے دیکھا۔

فلم کی کہانی کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ٹریلر کی ویڈیو کو 1 لاکھ 26 ہزار افراد نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ فلم میں ہنری کیول، ایلزا گونزالیز، ایلن رچسن، الیکس پریٹیفر اور ہنریک زکا سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Related Posts