پاکستان نے برطانیہ میں منعقدہ شوٹنگ چیمپین شپ میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ پاکستانی نشانے بازوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لانگ رینج شوٹنگ چیمپین شپ 2024 برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں 3 سے 8 ستمبر تک جاری رہی جس میں پاکستان نے 3طلائی تمغے جیتے۔ پاکستان کے شوٹرز نے چاندی اور کانسی کے 4،4تمغے جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ عالمی شوٹنگ چیمپین شپ میں 18 ممالک کے کم و بیش 160 شوٹرز شریک ہوئے۔ پاکستان کی نمائندگی 18 رکنی دستے نے کی۔ پاکتانی ٹیم نے مختلف چیلنجز سے گزر کر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے شاندار مظاہرے سے وطن کا نام روشن کردیا۔
جن شوٹرز نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ان میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل ہیں جبکہ ایف ٹی آر کیٹگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے متعدد انعامات اپنے نام کیے۔ پاکستان نے چیمپین شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں سے 3 پوزیشنز حاصل کیں اور ٹاپ انفرادی نشانے بازوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








