اسلام آباد: ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک نوجوان ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

Three die after consuming alcohol at dance party in Islamabad

اسلام آباد میں ایک ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو نوجوان لڑکیوں اور ایک لڑکے کی جان چلی گئی۔

ڈانس پارٹی کا اہتمام وفاقی دارالحکومت کے ایف 11-2 سیکٹر میں شالیمار تھانے کی حدود میں الصفا ہائٹس پر کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں مرنے والے پارٹی میں ڈانس کر رہے تھے اور غیر معیاری شراب پی رہے تھے۔جس کے نتیجے میں ایک لڑکی اور لڑکے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

دوسری لڑکی نادیہ، جس کی حالت بھی بگڑ گئی، اس نے الصفا ہائٹس کے عملے کو آگاہ کیا جس نے پولیس کو بلایا۔شالیمار تھانے کے پولیس اہلکاروں نے نادیہ کو پمز اسپتال پہنچایا جہاں وہ بھی دم توڑ گئی۔

مرنے والے لڑکے کی شناخت زابط ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری لڑکی کی شناخت ہونا باقی ہے۔

Related Posts