اسلام آباد میں ایک ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو نوجوان لڑکیوں اور ایک لڑکے کی جان چلی گئی۔
ڈانس پارٹی کا اہتمام وفاقی دارالحکومت کے ایف 11-2 سیکٹر میں شالیمار تھانے کی حدود میں الصفا ہائٹس پر کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں مرنے والے پارٹی میں ڈانس کر رہے تھے اور غیر معیاری شراب پی رہے تھے۔جس کے نتیجے میں ایک لڑکی اور لڑکے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
دوسری لڑکی نادیہ، جس کی حالت بھی بگڑ گئی، اس نے الصفا ہائٹس کے عملے کو آگاہ کیا جس نے پولیس کو بلایا۔شالیمار تھانے کے پولیس اہلکاروں نے نادیہ کو پمز اسپتال پہنچایا جہاں وہ بھی دم توڑ گئی۔
مرنے والے لڑکے کی شناخت زابط ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری لڑکی کی شناخت ہونا باقی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








