اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا عمران خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، ہم سیاست سے نوجوانوں کو روزگار دلانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کے دوران سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہم بھی وہی کریں گے جو عمران خان نے کیا تو کل جیل میں ہوں گے۔ آج سیاست گالی بن چکی، ہم اسی سیاست سے نوجوانوں کو معاشی انصاف دلوائیں گے۔
اظہارِ خیال کے دوران سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باہر کی سیاست ہماری مرضی پر ہے تاہم ایوان میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے۔ اسمبلی ممبران کو ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہوگا۔ کوئی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چلتا۔
چیئرمن پی پی پی نے کہا کہ میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتا رہا، سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ عمران خان نے سیاسی ماحول خراب کیا، ہماری ان سے ذاتی مخالفت نہییں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کسی نے مرے والدین کو جیل میں ڈال دیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کچھ وقت کیلئے جیل میں ہیں، کیس میرٹ پر لڑا اجائے، میثاقِ معیشت کے اگلے ہی روز سازشوں کا آغاز ہوا۔ افتخار چوہدری کے ذریعے سازش ہوئی۔ ایک سینئر سیاست دان کے مستعفی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس پر مایوسی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مینگل صاحب کو ایوان میں ہونا چاہئے تھا، تحریکِ انصاف کے اراکین بھی کمیٹیوں کو نہ چھوڑیں۔ ایسے ہی چلنا ہے تو ٹھیک ہے۔ اسپیکر پہلے ایوان فعال کریں، پھر ملک کو کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم حکومت میں بھی ہم نے یہی کہا کہ اسمبلیوں کو نہ چھوڑیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








