حکومت کا ساتھ دینے کا مطلب کیا؟ مولانا فضل الرحمٰن کا انتہائی سخت بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمٰن
(فوٹو: 92 نیوز)

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا ساتھ دینے کا مطلب عوامی غیض و غضب کو دعوت دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ملاقات کی۔ اس دوران ملکی صورتحال، سیاسی امور اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر گفت و شنید ہوئی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی۔ ہم آئین اور قانون سے متصادم قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے۔ اپوزیشن کی کوئی جماعت آئین کے خلاف قانون سازی کی حمایت نہیں کرے گی۔

گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کے اقدامات عوامی مفادات سے متصادم ہیں۔ ایسی حکومت کا ساتھ دینے کا مطلب عوامی غیض و غضب کو دعوت دینا ہے۔ اس دوران محمد علی درانی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی حمایت کی۔

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں۔ آپ ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کے امین رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی باہمی ملاقات میں ملکی صورتحال پر گفتگو سیر حاصل رہی۔

 

Related Posts