صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر مسافر بس کھائی میں جاگری، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگرنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کے متعلق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیزرفتاری تھی، بس گہری کھائی میں گرنے سے بس پر سوار مسافر جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ مسافر بس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کوئٹہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
ژوب بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کی صوبائی حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ہم نے واقعے کی تفتیش کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شہاد رندد نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔ تمام زخمیوں کو پولیس اور لیویز کی گاڑیوں میں ژوب ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ زخمیوں کو درکار طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








