اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں سے ایندھن کی بچت اور ماحول میں بہتری آئے گی۔ حکومت بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے ایندھن کی بچت اور ماحول میں بہتری پیدا ہوگی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کوالیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شرکائے اجلاس کو وفاقی وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نومبر میں ای وہیکلز پالیسی مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔
ملک میں ای وہیکلز کی تیاری سے متعلق لائسنسز کا ضابطہ کار بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ای وہیکلز پالیسی پر صوبوں، وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں۔ اچھی کارکردگی والے طلبہ میں ای موٹر بائیکس تقسیم کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








