ایشین چیمپینز ٹرافی کا سنسنی خیز میچ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

چین میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی کے سنسنی خیز میچ میں بھارت نے 1-2 کے اسکور کے ساتھ پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کھیلے گئے ایشین چیمپینز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کے احمد ندیم  نے قومی ٹیم کی جانب سے پہلا اور پاکستان کا واحد گول کیا۔ پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی چوٹ کے باعث گراؤنڈ سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے۔

میچ کے اختتام سے قبل بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ بھارتی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے آج کے میچ میں پاکستان کے خلاف 2 گولز کردئیے۔

قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ آج ہار دیا۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے 4 میچز کھیلے جن مین سے 2 ڈرا جبکہ 2 میں کامیابی پاکستان کے نام رہی۔ قومی ٹیم نے 11گول کیے تھے جس کے خلاف 5گول ہوئے تھے۔

آج کھیلے گئے میچ میں مخالف ٹیم کی جانب سے دونوں گول بھارت کے ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کیے جبکہ پاکستان کا واحد گول احمد ندیم نے کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں چین کو 5-1 سے شکست دے دی تھی۔

چین کو شکست دینے پر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ گرین شرٹس نے اس سے قبل جاپان کو بھی شکست سے دوچار کیا جبکہ کوریا اور ملائشیا کی ٹیموں کے خلاف پاکستان کا میچ برابر رہا تھا۔ سیمی فائنل میچز 17ستمبر کو ہوں گے۔

Related Posts