ایشا دیول کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ، اداکارہ نے ملزم کا کیا حشرکیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشا دیول
(فوٹو: بالی ووڈ ہنگامہ)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشا دیول کے ساتھ ماضی میں ہراسگی کا واقعہ پیش آیا جس پر اداکارہ نے ملزم کو چھٹی کا دودھ یاد دِلا دیا تھا۔

حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران اداکارہ ایشا دیول نے فلم دس کا ذکر کیا جس میں ابھیشیک بچن، زاید خان اور دیا مرزا سمیت متعدد بالی ووڈ فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، فلم کی 2005 میں پیش کی گئی کہانی کو مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

اداکارہ ایشا دیول نے کہا کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں فلم دس کے پریمیئر میں سکیورٹی کی موجودگی میں ایک شخص نے بھیڑ سے نکل کر مجھے نامناسب طریقے سے ہاتھ لگایا، جواباً میں نے ملزم کا ہاتھ پکڑا اور اسے ہجوم سے باہر کھینچ لیا۔

ایشا دیول نے کہا کہ میں نے ملزم کو ہجوم سے باہر کھینچنے کے بعد طمانچہ مار دیا۔ مجھے جذباتی نہیں کہاجاسکتا لیکن اگر میری برداشت سے باہر کام کیا جائے تو میں ہوش کھو بیٹھتی ہوں۔ ضروری ہے کہ خواتین جنسی ہراسگی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہراسگی کی صورت میں خواتین کو اپنے ردِ عمل کا اظہار کرنا ہوگا، اگر مرد جسمانی طور پر مضبوط ہیں، تو صرف اس لیے انہیں اس کا فائدہ اٹھانے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔ میری رائے یہ ہے کہ خواتین جذباتی اعتبار سے مردوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔

ماضی میں اداکارہ ایشا دیول 2002 کی کوئی میرے دل سے پوچھے، 2003 کی کچھ تو ہے، 2006 کی اَن کہی، 2004 کی دھوم، 2007 کی ڈارلنگ، 2011 کی ٹیل می او خدا اور 2008 کی ہائی جیک سمیت متعدد فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تاہم ازدواجی زندگی کے محاذ پر اداکارہ ایشا دیول کامیاب ثابت نہیں ہوسکیں، 2012 میں شادی کے بعد اداکارہ کے ہاں 2بیٹیاں پیدا ہوئیں تاہم 2024 میں شادی اختتام پذیر ہوئی اور رواں برس ہی بھرت تختانی کے ساتھ ایشا دیول کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

Related Posts