اسلام آباد: پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ روابط پر تجارتی اداروں پر پابندیوں کا امریکی فیصلہ متعصبانہ قرار دیا ہے۔
امریکی اقدام پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ روابط پر تجارتی اداروں پر پابندیاں لگانے کے امریکی فیصلے کو متعصبانہ اور سیاسی قرار دیتے ہیں۔
دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ماضی میں بھی صرف شک کی بنیاد پر اسی طرح کی تجارتی اداروں کی فہرستیں تشکیل دی گئیں اور ان میں اشیاء کو شامل کیا گیا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ تجارتی اداروں کی فہرستوں میں ایسی اشیاء کو شامل کیا یگا جو کسی بھی ایکسپورٹ کنٹرول سسٹم کی فہرست میں شامل نہیں تھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سب یہ بات جانتے ہیں کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں کی سختی سے پیروی کا دعویٰ کرنے والے کچھ ممالک نے اپنے پسندیدہ ممالک کیلئے جدید عسکری ٹیکنالوجی کی لائسنسنگ شرائط کو ختم کردیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








