شیر افضل مروت کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، ہسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

شیر افضل مروت
(فوٹو: جی این این)

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، ٹیسٹ مثبت آنے پر معروف وکیل شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں کو اپنے تیسٹ کے نتائج سے آگاہ کردیا ار پارٹی ذمہ داریوں سے رخصت لے لی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ میں کورونا کا شکار ہوں، مجھے تیز بخار ہے اور جسمانی درد بھی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

بیان میں معروف وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہوگی کہ میری کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد سیاسی رہنما کورونا کا شکار ہو کر صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

شیر افضل مروت کا شمار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے جو پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ ان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، تاہم نوٹیفکیشن جاری کرنے والوں کو ہی پریشانی کا سامنا رہا۔

Related Posts