امیتابھ بچن نے رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں، لیکن نام ہے ۔۔۔ سمیت متعدد ایسے ڈائیلاگ بولے ہیں جو امر ہوگئے، لیکن حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنی ایک دلچسپ غلطی پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے 81سالہ ورسٹائل فنکار امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں سے کچرا کرنے کے غلط تلفظ پر معافی مانگی اور ایک بڑے اداکار کی جانب سے یہ معافی مانگی بھی ایسی زبان کے تلفظ پر ہے جو امیتابھ کی مادری زبان نہیں ہے۔
عموماً متعدد اداکار اور گلوکار اسٹیج پر غلطی ہوجانے پر معافی مانگ لیتے ہیں، تاہم بہت سے اداکار اور فنکار ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں معافی مانگنا اپنی شہرت کم کرنے کا باعث لگتا ہے یا پھر وہ اسے اپنی آن اور شان کے خلاف سمجھتے ہیں اور معذرت نہیں کرتے۔
تاہم امیتابھ بچن نے نہ صرف اپنی غلطی تسلیم کی بلکہ ضرورت پڑنے پر معافی بھی مانگنے سے گریز نہیں کیا۔ جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مراٹھی لفظ کا تلفظ غلط ہوا تو امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں سے آج کے بیان میں معافی مانگی۔
یہی نہیں بلکہ امیتابھ بچن نے باضابطہ ویڈیو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سڑکوں پر کوڑا نہ پھینکنے کا عہد کرتے نظر آئے۔ انہوں نے مراٹھی میں کہا تھا کہ می کچرا کرنا نہیں، یعنی میں کچرا نہیں پھیلاؤں گا۔
تاہم اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں امیتابھ نے بتایا کہ میرے ایک دوست سدیش بھوسلے نے بتایا کہ میں نے یہ لفظ غلط تلفظ کے ساتھ ادا کیا، اس لیے میں نے اس لفظ کو سیکھا اور اب میں صحیح تلفظ کے ساتھ ایک بار پھر ویڈیو بنا کر شیئر کر رہا ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








