کراچی سمیت ملک بھر میں طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے درجنوں واقعات، وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

لیزر لائٹ
(فوٹو: بِنگ اے آئی)

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے مختلف ائیرپورٹس پر لیزر لائٹ مارنے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کی وجوہات مختلف ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں ملک کے 8 ائیرپورٹس پر لیزر لائٹ مارنے کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ واقعات کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی میں سب سے زیادہ 37واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر بھی 33واقعات رپورٹ کیے گئے۔ گزشتہ برس بھی مختلف ائیرپورٹس پر لیزر لائٹ مارنے کے 193 واقعات رپورٹ ہوئے، لیزر لائٹ کے باعث فلائٹ کی حفاظت متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ماہرین ایوی ایشن کا ماننا ہے کہ لیزر لائٹ کے باعث کسی بھی پائلٹ کو فلائٹ آپریشن کے دوران لینڈنگ میں دشواری پیش آسکتی ہے۔ پائلٹس کی جانب سے لیزر لائٹ کے واقعات رپورٹ کرنا ان کے معمول کا حصہ ہے۔ پی اے اے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے آگہی فراہم کرتی ہے۔

اکثر اوقات ائیر پورٹ کے اطراف میں کسی ریسٹورنٹ یا شادی ہالز پر لگی ہوئی بڑی لیزر لائٹس بھی طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات کا حصہ بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ رپورٹ میں  لیزر لائٹ مارنے کے واقعات کی دیگر وجوہات سے پردہ نہیں ہٹایا گیا۔

 

Related Posts