فیصل آباد کی علامہ اقبال کالونی میں بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
جھگڑے کے دوران اکمل کی اہلیہ زینب نے طلاق کا مطالبہ کیا، خاتون نے کہا کہ وہ اپنی دو بیٹیوں سات سالہ ایمان فاطمہ اور چھ سالہ نور فاطمہ کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں گی۔اس پر اکمل مشتعل ہو گیا اور اپنی بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔
کچھ ہی دیر میں ایس پی اقبال ڈویژن عثمان منیر سیفی کی سربراہی میں پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نوابشاہ میں نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں کو کرنٹ لگاکر ماردیا تھا، غیرت کے نام پر پیش آنے والے اس واقعہ میں ملزم نے پہلے بہنوں کو نشہ آور دوا پلاکر بے ہوش کیا ، اس کے بعد بجلی کے جھٹکے دیکر قتل کردیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








