یش چوپڑا کی فلم ویر زارا جو 2004 میں ریلیز ہوئی تھی، دو دہائیوں بعد بھی مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے، فلم نے 13 ستمبر کو دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔
شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم نے اس تازہ ترین ریلیز کے دوران بیرون ملک 23 لاکھ روپے کمائے، ستمبر میں اس کی کل آمدنی 1اعشاریہ 80 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس سال کے شروع میں 30 لاکھ روپے کمائے تھے۔
ابتدائی طور پر رومانوی ڈرامے نے بھارت میں 61 کروڑ روپے اور بین الاقوامی سطح پر 37 کروڑ روپے کی کمائی کی، وقت گزرنے کے ساتھ فلم نے مزید 2.5 کروڑ روپے کا اضافہ کیا، جس سے اس کی دنیا بھر میں آمدنی 102.60 کروڑ روپے ہوگئی۔
یش راج فلمز کے ذریعہ تیار کردہ ویر زارا میں رانی مکھرجی، امیتابھ بچن، ہیما مالنی، منوج باجپائی، بومن ایرانی، کرن کھیر، انوپم کھیراور دیویا دتہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








