اسرائیل نے بیروت پر ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر اور لبنانی تحریک کی دیگر اعلیٰ شخصیات کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج اور لبنان میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابراہیم عاقل ایک ایلیٹ حزب اللہ یونٹ کے دیگر سینئر ارکان کے ساتھ فضائی حملے میں مارے گئے۔ حزب اللہ نے آدھی رات کے فوراً بعد ایک بیان میں ابراہیم عاقل کی موت کی تصدیق کی ۔
لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ حملے میں 14 افراد شہید ہوئے اور امدادی ٹیموں نے رات بھر کام کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں ابراہیم عاقل اور حزب اللہ کے علاوہ دیگر کمانڈر بھی شامل تھے۔قبل ازیں وزارت نے کہا تھا کہ کم از کم 66 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے نو کی حالت نازک ہے۔
ایک دوسرے سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ حزب اللہ کے چھ دیگر کمانڈر اس وقت ہلاک ہوئے جب متعدد میزائل عمارت کے گیراج کے کھلنے پر گرے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے وقت ایک زوردار سیٹی اور لگاتار کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیے گئے ایک مختصر بیان میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اہداف واضح ہیں اور اس کے اقدامات خود ہی بولتے ہیں۔
اس حملے نے حزب اللہ کو دو دن کے حملوں کے بعد ایک اور دھچکا پہنچایا جس میں اس کے ارکان کے زیر استعمال پیجرز اور واکی ٹاکیز پھٹ گئے جس سے 37 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








