کراچی میں جمعہ کے روز موبائل فون کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش تین دلیر دکانداروں نے ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماسک اور وگ پہنے ڈاکو نے کلفٹن کے علاقے میں موبائل فون کی دکان کے اندر 4 افراد کو یرغمال بنا لیا۔یہ واقعہ دکان کے اندر نصب کلوزڈ سرکٹ کیمروں کی فوٹیج میں قید ہوا۔
ویڈیو میں ڈاکو دکانداروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے اور بندوق کی نوک پر لوٹتے ہوئے دکھایا گیالیکن ایک بہادر ملازم نے ڈاکو کو پکڑ لیا، جب کہ دو افراد تیزی سے اس کی مدد کو پہنچے۔
ویڈیوز آخر اک دیکھیں، مزہ نہ آئے تو پیسے واپس ????????
کراچی کے علاقے کلفٹن توحید کمرشل میں تنہا ڈاکو کی موبائل فون شاپ میں لوٹ مار کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ملزم کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، فوٹیج کے مطابق ملزم نے دکان میں داخل ہوتے ہی بیگ سے پستول نکال کر تمام… pic.twitter.com/ZHRhatkv6O— ꧁༺???? shayeza khan????༻꧂ DM???? (@shayezakhan) September 20, 2024
دکان میں موجود ایک گاہک باہر گیا اور لوگوں کو جمع کیا تاکہ مسلح ڈاکو کو پکڑا جا سکے، بعد میں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
اس سے قبل سی پی ایل سی نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اگست میں کراچی سے 5960 مجرمانہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ ماہ شہر میں سیل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کے تقریباً 5951 واقعات ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








