کوشش مہنگی بھی پڑسکتی تھی لیکن، کراچی میں دکانداروں نے ڈکیتی کیسے ناکام بنا دی؟ ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

shopkeepers foil robbery attempt in Karachi

کراچی میں جمعہ کے روز موبائل فون کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش تین دلیر دکانداروں نے ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماسک اور وگ پہنے ڈاکو نے کلفٹن کے علاقے میں موبائل فون کی دکان کے اندر 4 افراد کو یرغمال بنا لیا۔یہ واقعہ دکان کے اندر نصب کلوزڈ سرکٹ کیمروں کی فوٹیج میں قید ہوا۔

ویڈیو میں ڈاکو دکانداروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے اور بندوق کی نوک پر لوٹتے ہوئے دکھایا گیالیکن ایک بہادر ملازم نے ڈاکو کو پکڑ لیا، جب کہ دو افراد تیزی سے اس کی مدد کو پہنچے۔

 

دکان میں موجود ایک گاہک باہر گیا اور لوگوں کو جمع کیا تاکہ مسلح ڈاکو کو پکڑا جا سکے، بعد میں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

اس سے قبل سی پی ایل سی نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اگست میں کراچی سے 5960 مجرمانہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ ماہ شہر میں سیل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کے تقریباً 5951 واقعات ہوئے۔

Related Posts