پچھلے آٹھ مہینوں سے پاپ کی دنیا میں طوفان برپا کرنے والی مشہور پاپ اسٹار چیپل روان نے اچانک میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
26 سالہ اسٹار نے حال ہی میںاپنے مداحوں سے اپنے ساتھ پیش آنے والے “خوفناک واقعہ ” کے بارے میں بات کی، جسے 30 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
ان ویڈیوز میں انہوں نے کہا کہ انہیں اکثر پرستاروں کی طرف سے نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مداح پکڑنے اور چومنے کی کوشش کرتے ہیں، کئی بار تو پولیس کو مداخلت کرنی پڑجاتی ہے۔
دی فیس میگزین کے ساتھ ایک واضح انٹرویو میں انہوں نے اشارہ کیا کہ اگر ہراساں کرنا جاری رہا تو وہ میوزک انڈسٹری چھوڑنے پر غور کر سکتی ہیں۔
اپنی منفرد شخصیت کے لیے مشہور چیپل روان اسٹیج کردار اور ذاتی زندگی کے درمیان واضح فرق برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔
پاپ اسٹار کی طرف سے مداحوں کو حدود کا احترام کرنے کی پیغام دینے کے بعد پرستاروں کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، بہت سے پرستار اس کی حمایت کرتے ہیں اور کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسٹار کو شہرت کے ساتھ آنے والے چیلنجز کو قبول کرنا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








