گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا اب لاہور جلسے کیلئے پہنچنا ناممکن؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gandapur goes public with resignation, says he served KP with integrity
FILE PHOTO

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔

عدالت نے گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور حسن عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

پراسیکیوٹر نے دلیل دی کہ علی امین گنڈا پور نے مسلسل قانون کی خلاف ورزی کی، عدالت نے ان کے طرز عمل کا نوٹس لیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم عباسی، راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

اس سے قبل، اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے گنڈا پور کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔

سیشن کورٹ کے جج شائستہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت کی اور تھانہ بہارہ کہو کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ گنڈا پور کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی شرکت اور متوقع خطاب کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

Related Posts