کیا واقعی سلمان خان داؤد ابراہیم سے رکھتے تعلقات ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Does Salman Khan have connections with Dawood Ibrahim?
(فوٹو؛ فائل)

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے تعلق کے حوالے سے الزامات کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اے این آئی نیوز ایجنسی کو جھوٹ پر مبنی رپورٹ پر قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ تنازعہ 4 ستمبر کو شائع ہونے والے اے این آئی کے ایک مضمون کے بعد شروع ہوا، جس میں اٹارنی امیت مشرا کے بیانات کا حوالہ دیا گیا، جو سلمان خان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث دو افراد کا دفاع کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان کے داؤد ابراہیم سے تعلقات تھے، جس سے اداکار اور ان کی قانونی ٹیم میں غصہ پیدا ہوا۔

سلمان خان نے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات نہ صرف جھوٹے ہیں بلکہ ہتک آمیز بھی ہیں، جو ان کی ساکھ اور کیریئر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ “یہ دعوے شیطانی، جھوٹے اور بالکل بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو انڈرورلڈ سے رابطوں کے حوالے سے جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اداکار کو اس سے قبل بھتہ خوری کی دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ قانونی الجھنوں کا شکار ہو چکے ہیں جو منظم جرائم کے مسائل سے جڑے ہوئے ہیں ایسی صورتحال جو ہندوستانی فلم انڈسٹری میں غیر معمولی نہیں ہیں ۔

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن فلم “سکندر” پر کام کر ر ہے ہیں، جس میں ساتھی اداکار رشمیکا مندھانا اور کاجل اگروال ہیں، وہ اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

Related Posts