ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے 10 روز قبل ہی ایونٹ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا ہے۔ واٹ ایور اِٹ ٹیکس کی ویڈیو میں پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کے مناظر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل یوٹیوب ہینڈل سے آل گرل پاپ گروپ کے گیت کو جاری کردیا گیا ہے جس کی ویڈیو 1 منٹ 40 سیکنڈ پر محیط ہے اور جس میں خواتین کرکٹرز کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
گیت کے موسیقار مکی مکلیری اور پارتھ پاریکھ اور گیت کے بول بھی انہوں نے تحریر کیے۔ آڈیو کی پروڈکشن میوزک ہاؤس میں ہوئی جبکہ اسے مکس اور ماسٹر پارتھ پاریکھ اور مکی مکلیری نے کیا ہے۔ یوٹیوب پر گزشتہ روز ویڈیو ریلیز کی گئی تھی۔
گزشتہ 1 روز کے دوران ویڈیو کو یوٹیوب میں تقریباً 32 ہزار بار دیکھا گیا ہے جبکہ 1 ہزار 800افراد نے ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ ویڈیو میں پاکستانی کرکٹر منیبہ علی کو بیٹنگ کرتے دکھایا گیا ہے جن کی وکٹ آسٹریلین بولر لے لیتی ہے۔
ویڈیو میں ویمن کرکٹ کے دیگر مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کی ویمن کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








