پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن، آئی ایم ایف)

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی بورڈ میٹنگ آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم کی بورڈ میٹنگ ہونے والی ہے، ہم نے ان کی تمام شرائط پوری کردیں۔ بڑی مشکل شرائط تھیں۔ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط کا تعلق چین سے بھی تھا۔

بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہمارا دوبارہ ہاتھ پکڑا اور ماضی کی طرح تعاون کیا۔ پاکستان کی جانب سے چینی قیادت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور اداروں نے اجتماعی کاوشوں سے مل کر معاشی چیلنجز قبول کیے، دن رات محنت کے ساتھ معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری لا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 5روزہ دورے کیلئے نیو یارک پہنچے تھے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہانِ مملکت نے پاک ترکیہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts