ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے دنیا بھر کی ٹیمیں تیاری کر رہی ہیں، ایسے میں بھارتی ویمنز ٹیم کے کوچ نے کہا کہ گزشتہ 10 روز سے بھارتی ویمن ٹیم پریکٹس نہیں کررہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 روز سے بھارتی ویمن ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس نہیں کی۔ اب تک کوئی بھی آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے والی بھارتی ٹیم دبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ کو جیتنے کیلئے کیا کرے گی؟ اس حوالے سے بھارتی کوچ کا بیان سامنے آگیا۔
بھارتی کرکٹ کوچ امول مزمودار نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلورو میں ہم نے 10روزہ کیمپ کے دوران کرکٹ اسکلز پر کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی پریکٹس سیشن ہوا۔ اس دوران ٹیم سے سائیکالوجسٹ کا تعارف کروایا گیا اور اس شعبے پر کام کرنے کی ضرورت بھی تھی۔
کوچ امول مزمودار نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بھارتی ٹیم نے سائیکالوجی پر کام سے فائدہ ہوا اور اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، خاتون سائیکالوجسٹ کو ساتھ رکھیں گے۔ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ہمارے سیشنز بہت اچھے رہے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا۔
کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ کیمپ کے دوران ایتھلیٹک صلاحیتوں کو فروغ دیا گیا، سیشنز کا اہتمام ہوا، کیمپ کا ڈیزائن مختلف انداز کے ساتھ تھا اور امید ہے کہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








