عالیہ حمزہ اور حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر لاہور میں مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

عالیہ حمزہ
(فوٹو: آن لائن)

لاہور میں تحریکِ انصاف کے جلسے میں شریک عالیہ حمزہ، حماد اظہر، شیخ امتیاز اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، سابق رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک اور پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز کے علاوہ پی ٹی آئی کے 30سے40نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر جلسے میں موجود تھے، اس اطلاع پر پولیس ان کو گرفتار کرنے کیلئے ہنچی تو حماد شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ ملک نے مزاحمت کی۔ تحریکِ انصاف کے کارکنان نے مزاحمت کے دوران پولیس کی وردی کو پھاڑ ڈالا اور حماد اظہر کو چھڑوا لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ایک جتھہ آیا، ٹول پلازہ کے شیشے توڑے جن کے حملے سے پولیس نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔

دو روز قبل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت 300 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کے الزامات پر مشتمل دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ ایک مسلح جتھہ سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر پہنچ گیا۔

Related Posts