بلوچستان کے ضلع خضدار سے کراچی کے گولڈ میڈلسٹ اتقاء معین کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم عدالت کے احاطے سے فرار ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جواں سال گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقاء معین کا قتل سوشل میڈیا صارفین کو اشکبار کرگیا۔ ایس ایس پی عبدالعزیز جکھرانی کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نوجوان اتقاء کا بہیمانہ قتل کیا تھا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ملزم کو پہلے بھی خضدار سے حراست میں لے کر کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا، تاہم 24 جون کے روز یہ شاطر ملزم سٹی کورٹ کراچی کے احاطے سے پولیس اہلکار کو چکمہ دے کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
مقامی ایس ایس پی عبدالعزیز جکھرانی نے مزید کہا کہ ملزم کو ایک بار پھر کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جون کے دوران ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقاء معین کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصہ پھیل گیا تھا۔ پولیس اہلکار بھی ملزم کی گرفتاری کیلئے حرکت میں آگئے تاہم 24 جون کو ملزم ظاہر عدالت سے واپسی پر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر فرار ہوگیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








