روبوٹ 2 میں اکشے کمار کا سامنا کرنے والا رجنی کانت ہسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

رجنی کانت
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی فلم روبوٹ 2 میں اکشے کمار کا سامنا کرنے والے ساؤتھ انڈین فلم کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت ہسپتال  منتقل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روبوٹ 2 میں اکشے کمار نے ولن کا کردار نبھایا جسے پرندوں کا قتل اتنا برا لگتا ہے جنہیں بچانے کیلئے وہ پوری دنیا کو ختم کرنے کی ٹھان لیتا ہے، ایسے میں رجنی کانت جو فلم میں سائنسدان اور روبوٹ دونوں کا کردار نبھاتے ہیں، اس کا سامنا کرتے ہیں۔

رجنی کانت کو پیر کے روز بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رجنی کانت علالت کے باعث ہسپتال منتقل ہوئے تاہم تہتر سالہ لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی منگل کو ہسپتال منتقلی ان کے شیڈول میں پہلے سے شامل تھی۔

تاہم منگل کے روز ہسپتال جانے سے قبل ہی اداکار رجنی کانت کے معدے میں درد اٹھا اور انہوں نے بار بار اس کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ ماضی میں 2020 میں بھی اداکار رجنی کانت کو ایک طبی پیچیدگی کے باعث اپنے سیاسی کیرئیر سے پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔

اداکار رجنی کانت نے روبوٹ سیریز کی دونوں ہی فلمز میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا۔ رجنی کانت کی ایک نئی فلم بالی ووڈ کے ایک اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ہمراہ رواں ماہ 10 اکتوبر کو ریلیز ہوگی جو ایک تامل فلم ہے جس میں دیگر اہم اداکار بھی شامل ہیں۔

Related Posts