میں ہوں گووندا، اپنے ہی ریوالور کی فائرنگ سے زخمی اداکار کا آڈیو بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Govinda
(فوٹو: پنجابی مینیا)

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی ریوالور کی فائرنگ سے زخمی ہوجانے کے بعد ہسپتال میں منتقلی اور علاج کے متعلق مداحوں کو آگاہ کرنے کیلئے آڈیو بیان جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری آڈیو بیان میں اداکار گووِندا نے مداحوں سے علیک سلیک کے بعد کہا کہ مجھے جو گولی لگی تھی، آپ سب لوگوں کی نیک تمناؤں ، ماں باپ کی دعاؤں اور خدا کی مہربانی کی وجہ سے وہ نکال دی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Indian Express Entertainment (@ieentertainment)

زخمی ہوجانے کے باعث ہسپتال منتقل ہوجانے والے ادکار گووندا نے کہا کہ میں گولی نکالنے والے ڈاکٹر گریوال کا بھی شکرگزار ہوں۔ انہوں نے زخمی ہوجانے کے باعث گووندا کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والے ملک بھر کے کروڑون مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مار لی تھی جس کے بعد آج صبح فوری طور پر معروف سیاست دان گووِندا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم اسٹار گووِندا نے اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے خود کو گولی مار لی، بھارتی پولیس کا کہنا  تھا کہ یہ واقعہ صبح 4 بج کر 45 منٹ کے قریب پیش آیا جب گووِندا کے ہاتھ سے گولی چلی، زخمی ہونے پر گووِندا کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ گووندا کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ انہوں نے اتفاقی طور پر اپنے ریوالور پر اپنی ہی ٹانگ پر گولی چلا دی تھی جس کے نتیجے میں گووِندا زخمی ہوگئے۔  اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی گووِندا کے خاندان اور ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

 

Related Posts