ایازمیمن نے مہنگائی سے پریشان عوام کو آدھی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنا شروع کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

موتی والا
(فوٹو: آن لائن)

آل کراچی تاجر الائنس اور عام آدمی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے مہنگائی سے پریشان غریب عوام کو آدھی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنا شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر الائنس وعام آدمی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے دوہا جیولرز کی جانب سے مہنگائی سے پریشان غریب عوام کے لیئے سستی سبزیوں کا ٹھیلہ لگا لیا، اس موقع پر ایازمیمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں۔

چیئرمین عام آدمی ویلفیئر ایسوسی ایشن ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ  گوشت اور مچھلی تو دور کی بات ہے اب تو آلو ، پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں ، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

سربراہ آل کراچی تاجر الائنس ایازمیمن نے کہا کہ غریب لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی حکومت سنجیدہ نہیں ہے جب تک معیشت بہترنہیں ہوگی تب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی اور نہ ہی غریب اور دیہاڑ ی دار طبقے کے حالات زندگی بدلیں گے۔

ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ آج میں نے عوام کے لیئے سستی سبزی کے ٹھیلے پر کھڑے ہوکر ٹما ٹر، آلو ، پیاز سمیت دیگر سبزیاں فروخت کیں۔ مہنگی سبزی سے بیزار عوام نے سستی سبزی کوہاتھوں ہاتھ خریدا ، پاکستان کی عوام کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ صرف معاشی خوشحالی سے ہی ممکن ہے، کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تاجروں کو سہولیات دی جائیں۔ کراچی کے تاجر معاشی بدحالی کے باوجود ملکی معیشت کو سہارا دیکر کھڑے ہوئے ہیں۔

گزشتہ دو سالوں میں سینکڑوں تاجر اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں کیونکہ ان کے لیئے اب کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا۔کاورباری اخراجات آمدن سے کئی گنا زیادہ ہوگئے ہیں ، جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں ، فیکٹریاں اور کارخانے جب تک نہیں چلیں گے تب ملکی معیشت کا پہیہ نہیں چلے گا اور نہ ہی مشکلات کم ہوں گی، مہنگی اشیائے خوردونوش خریدتے خریدتے عوام بیزار ہوچکے ہیں۔ اب تو سستے بازاروں میں اشیاء سستی نہیں ملتیں۔

Related Posts