میرا مقصد دنیا میں اسلام کا امن اور محبت کا حقیقی پیغام پہنچانا ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹر ذاکر نائیک
(فوٹو: اے پی پی)

اسلام آباد: معروف عالمِ دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ میرا مقصد اسلام کا امن اور محبت کا حقیقی پیغام پہنچانا ہے۔ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی عالمِ دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور بین المذاہب ہم آہنگی جیسے امور پر بات چیت ہوئی۔ اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو خوش آمدید کہا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے عالمِ دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔ امتِ مسلمہ اپنے اختلافات بھلا دے اور قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہوجائے۔ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، میرے تبلیغی کام کا مقصد اسلامی پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے۔ اسلامی تعلیمات امن و رواداری اور محبت کے پیغام پر مبنی ہیں۔ ضروری ہے کہ امتِ مسلمہ آپس میں اتحاد و یگانگت پیدا کرے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلے۔

Related Posts