شاہین آفریدی اور محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کیوں نہیں کرسکتے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد رضوان
(فوٹو: پرو بیٹسمین)

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بابر اعظم کے استعفے کے بعد شاہین آفریدی اور محمد رضوان بھی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے کپتان بننے کے امکانات بہت کم ہیں۔ رواں برس ہی پی سی بی نے شاہین آفریدی کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قیادت سے علیحدہ کردیا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نہ صرف ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے ہٹایا بلکہ سعود شکیل کو شان مسعود کا نائب بھی مقرر کردیا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔

ٹیم کی بد ترین شکست کے بعد یہ انکشافات سامنے آئے کہ قومی ٹیم میں کھلاڑیوں نے اپنے 3 گروپ بنا رکھے ہیں جبکہ نجی ٹی وی جیو نیوز کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی کسی ایسے کھلاڑی کو کپتانی دینا چاہتا ہے جس کا نام تنازعے سے نہ جوڑا جاسکے۔

گزشتہ سال ہی بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی 20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کردیا تھا۔

گزشتہ برس ون ڈے کی کپتانی کا فیصلہ نہیں ہوسکا لیکن پھر رواں برس بابر اعظم کو ایک بار پھر وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی دے دی گئی جسے متنازعہ قرار دیا جارہا تھا کیونکہ اس سے قبل شاہین آفریدی سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ تاہم اب بابر اعظم پھر استعفیٰ دے چکے ہیں۔

 

Related Posts