معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ اگر کوئی پیار سے زیادہ عادت بن جائے تو اس کیلئے جان دے سکتی ہوں، میری زندگی نے مجھے اپنی مرضی سے تبدیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ زندگی نے مجھے بہت سکون سے اپنی مرضی کے تحت تبدیل کیا، میں جس طرح کی زندگی کی خواہش رکھتی تھی، اب وہ بن چکی ہوں۔
گفتگو کے دوران اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے تحمل مزاجی کی خواہش مند تھی، دوسروں کو سننا، سمجھنا اور اپنے بارے میں کم سوچنا پسند تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی آپ کو سب کچھ سکھا دیتی ہے۔
اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ زندگی سب سے بڑی استاد ہے اور جو کچھ زندگی انسان کو سکھاتی ہے وہ کوئی اور نہیں سکھا سکتا۔ سچی محبت تو فلمی بات ہے لیکن پیار ایک اچھی چیز ہے تاہم حقیقت پیار نہیں ہے۔
دو بول، ابنِ حوا اور کلنک سمیت درجنوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا مانی نے طویل عرصے تک مداحوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لوگ پیار سے زیادہ میری عادت بن جاتے ہیں جبکہ میں عادت کیلئے جان دے سکتی ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








