لاہور: پنجاب کی مریم نواز حکومت نے اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت 4 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سامنے آیا۔ پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل کے افسران اور اہلکاروں کی نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اعلامیے کے تحت قیدی کے قتل کی انکوائری میں افسران کا قصور ثابت ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قتل کی انکوائری میں قصور پر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، اڈیالہ جیل کے ذہنی مریضوں کے سیل میں 29 فروری کو قیدی کے قتل پر انکوائری جاری تھی، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے واقعے پر تفتیش کا حکم جاری کیا تھا۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصوروار پایا گیا، انکوائری کے تحت 7 میں سے 4 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہلکاروں کو فارغ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل سیاست دانوں کے حوالے سے تاریخی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیتماض دیگر جیل افسران اور اہلکاروں کو تحویل میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں محمد اکرم کو رہائی دے دی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








