معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کی بولڈ فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک جگہ سفید جبکہ دوسری جگہ سیاہ لباس پہن کر تصاویر بنوائیں۔

طوبیٰ انور اداکارہ کے علاوہ ماڈل اور میزبان بھی ہیں جو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں اور خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہوئی ہیں۔

وہ اپنی پہلی شہرت میڈیا کی دنیا میں اُس وقت حاصل کر چکی تھیں جب انہوں نے ایک معروف پاکستانی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے شادی کی۔ ان کی شادی اور بعد کی ذاتی زندگی میڈیا میں کافی موضوع گفتگو رہی۔

طوبیٰ انور نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور پروڈیوسر کیا، جہاں انہوں نے مختلف ٹی وی شوز میں بیک اینڈ پر کام کیا۔ بعد میں انہوں نے بطور ماڈل اور اداکارہ اپنے کیریئر کو فروغ دیا۔ انہوں نے چند پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی، جہاں ان کی پرفارمنس کو شائقین کی طرف سے سراہا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








