وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی گئی ہے، آرمی نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیا، جڑواں شہروں کے راستے بند کردئیے گئے جبکہ شہریوں کے معمولاتِ زندگی متاثر ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی ہے۔ ڈی چوک اور دیگر حساس مقامات پر فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے دستوں کا گشت بھی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاک فوج کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سکیورٹی کیلئے طلب کیا گیا ہے جو رواں ماہ اسلام آباد میں ہوگا۔
وفاقی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ڈی چوک سمیت دیگر حساس مقامات پر 17اکتوبر تک تعینات رہے گی۔ اسلام آباد کے ڈی چوک پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پولیس کے تازہ دم دستے کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میرا خیال تھا کہ یہ لوگ واپس چلے جائیں گے لیکن اب ان کی نیت صاف نظر آرہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








