امریکا جانا چاہتی تھیں لیکن، ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر روکنے کی اصل وجہ جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi ATC issues arrest warrants for Dr Mahrang Baloch in 2024 case

بلوچ سماجی رہنماء ماہ رنگ بلوچ اور سمیع دین بلوچ کو امریکا جانے کی کوشش کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ماہ رنگ بلوچ اور سمیع دین بلوچ مبینہ طور پر ٹائم میگزین گالا کے لیے نیویارک جا رہے تھے، جہاں انھیں دیگر رہنماؤں کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا جنہیں اشاعت کے سال کے سب سے زیادہ بااثر ابھرتے ہوئے رہنماؤں کا نام دیا گیا تھا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں ماہ رنگ بلوچنے الزام لگایا کہ انہیں ہوائی اڈے پر “بغیر کسی قانونی جواز کے” حراست میں لیا گیا جو نقل و حرکت کی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اس اقدام کو بلوچ آوازوں کو “بین الاقوامی سطح پر سنے جانے اور بلوچستان میں ہونے والی دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے” سے روکنے کی ایک کوشش قرار دیا۔

ماہ رنگ بلوچ نے ٹائم 2024 میں سب سے زیادہ بااثر لوگوں کی فہرست میں جگہ بنالی

ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ آج میں نے ٹائم میگزین گالا میں شرکت کے لیے نیویارک جانا تھا، جہاں مجھے ٹائم کے سب سے زیادہ بااثر ابھرتے ہوئے لیڈرز آف دی ایئر نامی دیگر رہنماؤں کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا تاہم مجھے کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بلاجواز روک دیا گیا ۔

سمیع دین بلوچ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ہراساں کیا گیا اور ماہ رنگ بلوچ کا موبائل فون، پاسپورٹ اور دیگر سامان افسران نے ضبط کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ماہ رنگ بلوچ اور سمیع دین بلوچ کے نام امیگریشن اسٹاپ لسٹ میں ہیں اس لیے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

Related Posts