ماہ رنگ بلوچ نے ٹائم 2024 میں سب سے زیادہ بااثر لوگوں کی فہرست میں جگہ بنالی

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi ATC issues arrest warrants for Dr Mahrang Baloch in 2024 case
FILE PHOTO

بلوچوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پربلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ 100 نئے آنے والے متاثر کن افراد کو اعزاز دیتی ہے جو چھوٹی عمر میں بہت معاشرے پر اثر ڈال رہے ہیں، جیسے کہ سماجی کارکن، کھلاڑی اور فنکارشامل ہیں۔ جریدہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ کس طرح اثر و رسوخ اور قیادت کے بہت سے پہلو ہیں اور اب یہ مخصوص روایتی شکلوں تک محدود نہیں ہیں۔

دسمبر 2023 کے اسلام آباد مارچ کی قیادت کرنے کے بعد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو انصاف کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کی وجہ سے اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانے کیلئے وہ لاپتہ ہونے والے اپنے افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے میں سیکڑوں دیگر خواتین کے ساتھ شامل ہوئیں۔

فیس بک پر اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ وہ ٹائم کی طرف سے دنیا کے 100 ابھرتے ہوئے لیڈروں میں شامل ہونے پر فخر اور مسرور ہیں۔وہ اس اعتراف کو تمام بلوچ خواتین انسانی حقوق کے محافظوں اور جبری گمشدگیوں کا شکار ہونے والے خاندانوں کے نام وقف کرتی ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سرگرمی دسمبر 2009 میں ان کے والد غفار لانگو کے کراچی کے ایک اسپتال کے باہر غائب ہونے کے بعد شروع ہوئی جب وہ ابھی پرائمری اسکول میں تھیں۔

چھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہونے کے ناطے، وہ مزاحمت کی علامت بن گئی، جس نے اپنے والد کی واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں اپنی اسکول کی کتابوں کو جلایا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے دسمبر 2023 میں اسلام آباد میں مسلسل جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک اہم مظاہرے کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

جولائی 2024 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں لاپتہ افراد کے 197 نئے کیسز سامنے آئے۔ جن کی اکثریت بلوچستان میں تھی۔

Related Posts