پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ترکی کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ،توقع ہے کہ یہ پابندی 13 اکتوبر تک رہے گی۔
پی آئی اے نے انوینٹری اور ایئرپورٹ سلاٹس سے متعلق عدم ادائیگی کے خدشات کے باعث اپنا آپریشن معطل کریا ہے۔ عام طور پر پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ترکی کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلاتی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ترکی جانے والے مسافروں کی کمی کے باعث کیا گیا۔ہم ترکی سے انوینٹری وصول نہیں کر رہے ہیں لہٰذا پروازیں 13 اکتوبر تک روک دی گئیں۔
پی آئی اے کے لیے، جو کہ مسلسل مالی مشکلات کے باوجود باقاعدہ آپریشن جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ فیصلہ ایک اہم بین الاقوامی روٹ کو متاثر کرسکتا ہے۔
دریں اثنا، پی آئی اے نے سرکاری احکامات کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام پروازیں روک دی ہیں۔ ایئر لائن کے نمائندے کے مطابق ایران کی فضائی حدود کو اس وقت تک استعمال نہیں کیا جائے گا جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔
پی آئی اے ایران کے راستے دو ہوائی راہداری استعمال کرتی ہے: سدرن کوریڈور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دوحہ کی پروازوں کے لیے استعمال ہوتی ہے اور شمالی کوریڈور کینیڈا اور ترکی کی پروازوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








