ڈاکٹر ذاکر نائیک آج گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دینگے، شرکت کا یہ آسان طریقہ جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Dr Zakir Naik will deliver lecture at Sindh Governor's House today

کراچی :معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، آج گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر صرف قومی شناختی کارڈ رکھنے والے مہمان ہی لیکچر میں شرکت کر سکیں گے۔

لیکچر میں شرکت کے خواہشمند اپنے دعوتی کارڈ گورنر ہاؤس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ دعوتی کارڈ کے بغیر کسی کو گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سے قبل بدھ کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچے اور گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس پہنچنے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو گلدستہ پیش کیا جنہوں نے پرتپاک استقبال پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts