مصر میں ایک نوبیاہتا دلہن نے شادی کی تقریب میں مہمانوں کے ہجوم کے سامنے ذلت آمیز طریقے سے گدھی کہنے پر طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔
العربیہ کے مطابق میڈیکل کی ڈگری ہولڈر 30 سالہ رانیہ نے اس شرمناک واقعے کے بعد اپنے 33 سالہ شوہر ڈاکٹر علی سے طلاق مانگی ہے۔
رانیہ نے انکشاف کیا کہ اس نے اس کی سماجی حیثیت کم ہونے کے باوجودعلی سے شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، جو اس کا ساتھی یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔اس کا رویہ بہت بدتمیز تھا لیکن وہ اس امید پر شادی کرنے پر راضی ہو گئی کہ شائد وہ اپنی فطرت بدل لے گا۔
ان کے شوہر کی فطرت شادی کے دن کھل گئی تھی۔ تقریب کے دوران جب رانیہ غلطی سے گر گئی اور جلدی سے اٹھ گئی تو علی نے اسے کھلے عام طعنہ دیتے ہوئے کہا، ’’اٹھو گدھی۔
رانیہ نے ذلت آمیز تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “میرے شوہر کے الفاظ بہت گہرے تھے اور میں نے اپنے خاندانوں اور دوستوں کے سامنے بہت بے عزتی محسوس کی۔”
اس کے بھائی نے مداخلت کی جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں گرما گرم بحث ہوئی۔ رانیہ فوراً تقریب چھوڑ کر گھر واپس آگئی۔
کچھ دن بعد علی نے صلح کرنے کی کوشش کی، لیکن رانیہ کے والد اور بھائی نے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کو علی کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیاتاہم علی نے طلاق دینے سے انکار کر دیا ہے۔
رانیہ کا کہنا ہے کہ “میں شکر گزار ہوں کہ میرا خاندان میرے ساتھ کھڑا رہا اور اس بے عزتی کو پہچانا جو میں نے برداشت کی۔کوئی بھی عورت اس طرح کے سلوک کی مستحق نہیں ہے، خاص طور پر اس کی شادی کے دن۔”
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








