آئی فون حاصل کرنے کے خواہشمند ایک بھارتی شہری نے کیش آن ڈیلیوری آپشن کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن آرڈر دیا، جب ڈیلیوری بوائے آرڈر پہنچانے پہنچا تو گاہک نے فون وصول کرنے کے بعد اسے مار ڈالا۔
یہ افسوسناک واقعہ لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں گجانن نامی ایک شخص نے 1اعشاریہ 5 لاکھ روپے کی قیمت کے آئی فون کا آن لائن آرڈر دیا، جس کی ادائیگی ڈیلیوری پر کی جانی تھی۔
مقامی پولیس کے مطابق بھرت ساہو نامی ایک ڈیلیوری مین 23 ستمبر کو گجانن کے گھر آرڈر پہنچانے گیا تھا لیکن اسے گاہک نے قتل کر دیا، جس کے بعد اس کی لاش کو ایک ساتھی کی مدد سے نہر میں پھینک دیا۔
ساہو کے گھر والوں کی تشویش اس وقت بڑھ گئی جب وہ دو دن تک گھر واپس نہ لوٹا۔ 25 ستمبر کو انہوں نے چنہٹ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
پولیس نے ساہو کے مقام کا پتہ لگانے کی کوشش کی اور اس کے فون پر کی گئی کالوں کی جانچ کی۔ انہوں نے گجانن کا نمبر دریافت کیا اور اس کے دوست آکاش سے رابطہ کیا۔
ساہو کا گلا گھونٹنے میں گجانن کی مدد کرنے والے آکاش نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم نہر میں متوفی ڈیلیوری مین کی لاش کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
2023 میں ایک 20 سالہ شخص نے کرناٹک میں گھر پر آئی فون کا آرڈر حاصل کرنے کے بعد ایک ڈیلیوری بوائے کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ اس شخص کے پاس مہنگے فون کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں تھے، اس لیے اس نے لڑکے کو قتل کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








